لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پاک-چین تعلقات تباہ کردیا اور راہداری منصوبہ بند کردیا تھا جبکہ 9 مئی کا سانحہ ناقابل معافی گناہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بطور وزیراعظم دنیا تک پاکستان کی آواز پہنچائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، آرمی چیف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) معاہدے کے لیے خصوصی کاوشیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ 9مئی ناقابل معافی گناہ ہے، گزشتہ حکومت نے پاک-چین تعلقات تباہ کردیے تھے اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بالکل بند ہو چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ اور میرے بیٹے پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن مجھے اور میرے بیٹے کو برطانوی ادارے این سی اے نے کلین چٹ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی سے اب تک غریب عوام پر بوجھ ڈالا گیا، دورے کے دوران بنگلا دیش کے چیف آرگنائزر محمد یونس سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مسلم امہ کی بھرپور نمائندگی کی، آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی اقدامات پر مطمئن ہے۔
Trending
- شیانگ شان فورم ہم آہنگی کے ساتھ تنوع کے حفاظتی نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے، چینی میڈیا
- چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین کا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کرنے کا اعلان
- لاہور کے نوجوان طالب علم نے عزم، حوصلے اور محنت کی نئی مثال قائم کر دی
- نصف سال میں چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے باہمی دورے تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہے، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے
- چین کی غیر ملکی تجارت میں “سبز رجحان” کی رفتار تیز ہونے سے دنیا کو فوائد ملیں گے، چینی میڈیا
- چین اور امریکہ کے نوجوان ایک ہی کرہ ارض پر رہتے ہیں، چینی صدر
- چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس
- چین کی اناج کی صنعت کی سالانہ پیداوار 4.5 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع