اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے سابق 11 اراکین کو نا اہل قرار دے دیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ اسمبلی کے 7 سابق اراکین کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے، گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نااہل اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا،اسحاق خان،محمد علی شامل کمال الدین،عصمت اللہ،سید محمود شاہ،ثمینہ مطلوب شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مس نصیبہ،شمیم آرا پنور ،محمود شاہ روبینہ عرفان بھی نا اہل قرار جبکہ سندھ اسمبلی کے سات اراکین عدیل احمد ، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ بھی نا اہل قرار دیئے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں نااہل سابق رکن بلوچستان اسمبلی یار محمدرند، سکندر علی،میر حمل و دیگر شامل ہیں۔
Trending
- رانی مکھرجی پیدا ہونے کے بعد دوسری فیملی کو دے دی گئی تھیں؟ والدہ نے کیسے ڈھونڈ نکالا؟
- حیدرآباد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان
- کیا کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 دن کی پیش گوئی کردی
- سی پی ایل: حنین شاہ کی آخری اوور میں شاندار بولنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی
- تقسیمِ ہند سے آزادیٔ پاکستان تک؛ قربانیوں اور ہجرت کی داستان عینی شاہد کی زبانی
- پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلیے این او سی جاری کردیے
- ایمن خان اور منیب بٹ نے بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ کیسے منائی؟ خوبصورت تصاویر وائرل
- وزیر اعظم کی وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری، شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے
- پاکستانی اسکواڈ ٹیسٹ سیریز کیلیے انگلینڈ پہنچ گیا
- نیا جیمز بانڈ کون ہو گا؟ کم عمر اداکار کی تلاش، اہم تفصیلات سامنے آگئیں