بیجنگ :ناروے کے وزیراعظم یوناس گار اسٹورے نے اوسلو میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔منگل کے روز ملاقات کے دوران وزیراعظم اسٹورے نے کہا کہ ناروے حالیہ برسوں میں چین کی حاصل کردہ عظیم ترقیاتی کامیابیوں کو خوب سراہتا ہے۔ ناروے چین کی ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر اہمیت کو بھرپور تسلیم کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھتے ہوئے سبز معیشت اور مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسیع کیا جائے گا ، عالمی و علاقائی امور میں مشاورت کو مضبوط بنایا جائے گا ، اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کی جائے گی اور دنیا میں کثیرالجہتی نظام کا تحفظ کیا جائے گا۔ ناورے جنوب شمال تعاون کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔وانگ ای نے کہا کہ چین ناروے کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو پختہ بنانا چاہتا ہے۔چین کو یقین ہے کہ ناروے ایک چین کی پالیسی پر قائم رہے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ناروے کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے، حقیقی کثیرالجہتی نظام پر قائم رہنے، چاروں عالمی اقدامات پر عمل درآمد اور زیادہ منصفانہ و مناسب عالمی طرز حکمرانی کے نظام کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناروے جنوب شمال تعاون کو فروغ دینے میں مثالی کردار ادا کرتا رہے گا، جبکہ چین بھی جنوب جنوب تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھائے گا، فریقین بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیں گے۔دورے کے دوران وانگ ای نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
Trending
- پاک۔چین کہانیاں |پاکستانی طالبعلم ملک کے زرعی شعبے میں خد مات سر انجام دینے کے لئے پر عزم
- 9.39 سیکنڈز ! چینی روبوٹ نے 100 میٹردوڑ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- کینیڈا کا امریکی اشیاء پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- چین کا باکس آفس رواں سال 27 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کی اشیاء کی درآمدات و برآمدات میں سال بہ سال 17.3 فیصد کا اضافہ
- دوسرے ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمزبیجنگ میں باضابطہ افتتاح
- 48ویں عالمی ہنر مقابلے کے لیے چینی وفد تشکیل
- لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
- انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
- حیدرآباد سکھر موٹر وے سے پہلے پنجاب کا نیا منصوبہ، سندھ کا وفاق سے اعتراض