دبئی :گلف جائنٹس ڈیویلپمنٹ نے فائنل میں آئی ایل ٹی 20 پرلز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ شیول باوا کی شاندار نصف سنچری اور ورتیا اروند، حمید خان اور محمد صغیر خان کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے جائنٹس کو کامیابی ملی۔ یاسر کلیم کی نصف سنچری کی بدولت پرلز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پرلز کی جانب سے روہن مصطفیٰ نے بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھی کارکردگی دکھائی تاہم ان کی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔اس مقابلے سے متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے 6 اسکواڈز میں جگہ بنانے کا موقع ملا ہے جس کا ڈرافت 23 اکتوبر کو ہوگا جس میں 12 کھلاڑی چنے جائیں گے۔ جائنٹس کے رنز کے تعاقب میں روہن مصطفیٰ نے محمد عرفان اور سمل اداونتھا کی وکٹیں حاصل کیں۔ جائنٹس کے کپتان ورتیا اروند کے ساتھ شیول باوا نے بھی 80 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔حمید خان نے بھی 13 گیندوں پر 27 رنز کی تیز اننگز کھیلی جس کے بعد انہیں 16 ویں اوور میں روہن مصطفیٰ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شیوال باوا نے محمد صغیر خان کی 11 گیندوں پر 33 رنز کی شاندار اننگز کی مدد کی جس کی بدولت جائنٹس نے 19 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 کا دوسرا ایڈیشن مکمل ہونے کے ساتھ ہی کچھ باصلاحیت کھلاڑی بھی سامنے آئے ہیں۔ آئی ایل ٹی 20 تھنڈر بولٹس کی کے رئیس احمد 307 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ عزیر خان 16 لیکر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر بنے۔
Trending
- گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز میں کرائے 40 فیصد بڑھا دیے
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل