انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے سوڈان کی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ رواں سال اپریل سے مغربی سوڈان کی شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت الفشر میں جاری تنازع کے باعث 4 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یکم اپریل سے نو اکتوبر تک آئی او ایم نے الفشر شہر میں 31 بڑی مسلح جھڑپوں کی نگرانی کی، جس کے نتیجے میں مقامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوئی۔
یاد رہے کہ 15 اپریل 2023 کو ، دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مابین مسلح جھڑپیں شروع ہوئیں اور بعد میں دوسرے علاقوں میں پھیل گئیں۔ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری اس مسلح تصادم میں اب تک 23 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مغربی سوڈان میں دارفور کا علاقہ دونوں فریقوں کے درمیان تنازعات کے بڑے ہاٹ اسپاٹس میں سے ایک ہے۔ اس سال اپریل سے تنازع کے دونوں فریق شمالی دارفور کے کنٹرول کے لیے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل