چین ہر خاتون کے خوشحال مستقبل کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، فو زونگ
دنیا بھر میں 612 ملین خواتین اور لڑکیاں جنگ سے متاثر ہیں، سیما بہوز
اقوام متحدہ:”خواتین، امن اور سلامتی” کے موضوع پر ایک اعلی سطح “اوپن ڈسکشن ” کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو زونگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ صنفی مساوات اور خواتین کی ترقی کا پرزور حامی اور فعال شراکت دار رہا ہے اور چین ہر خاتون کے لئے پرامن، بہتر اور خوشحال مستقبل کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ فو زونگ نے سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ امن اور ترقی کے تصور کو عملی جامہ پہنائیں، خواتین کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بہتر حالات پیدا کریں، خواتین کو معاشی ترقی میں حصہ لینے کے زیادہ مواقع فراہم کریں اور تنازعات کی بنیادی وجوہات کو مشترکہ طور پر حل کریں۔ اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی ویمن پروگرام کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیما بہوز نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں 612 ملین خواتین اور لڑکیاں جنگ سے متاثر ہیں جو ایک دہائی قبل کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے اور بہت سی خواتین کو نقل مکانی کے دوران بھوک، موت اور جنسی تشدد کے خوف کا سامنا ہے۔ انہوں نے اہداف اور ڈیڈ لائنز کے ساتھ ساتھ صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے فنڈز کی فراہمی پر زور دیا۔
Trending
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت