بیجنگ :یکم جولائی کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 13 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہو رہا ہے، جس کا عنوان ہے “اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے”۔ یہ مضمون اکتوبر 2016 سے اپریل 2025 تک شی جن پھنگ کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صرف متحد اور جدوجہد کرنے والی قوم کا مستقبل بہتر ہو سکتا ہے، اور صرف متحد اور جدوجہد کرنےوالی سیاسی جماعت ناقابل تسخیر ہو سکتی ہے۔ چینی عوام اتحاد اور جدوجہد کے عظیم جذبے کے حامل عوام ہیں۔ واضح ہدف کی جانب جدوجہد کے لئے تشکیل پانے والا اتحاد سب سے مضبوط ہوتا ہے ، اورقریبی اتحاد پر مبنی جدوجہد ہی سب سے طاقتور جدوجہد ہوتی ہے۔ چینی طرز کی جدیدکاری پوری چینی قوم کا مشترکہ نصب العین ہے، جسے خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور اس کی تکمیل کے لئے نہ صرف مسلسل جدوجہد بلکہ پوری قوم کی مشترکہ شمولیت کی ضرورت ہے. مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ خوشحالی جدوجہد سے آتی ہے ، اور جدوجہد بذات خود ایک قسم کی خوشحالی ہے۔ چین چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو عملی جامہ پہنانے کے کلیدی مرحلے سے گزر رہا ہے اور آگے چل کر مشکلات کم نہیں ہوں گی۔ محاصرے، دباؤ اور جبر کا سامنا کرتے ہوئے ہمیں اعتماد اور ہمت کے ساتھ جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا اور نئے دور میں عظیم جدوجہد کے عمل میں مسلسل نئی فتوحات حاصل کی جائیں گی۔
Trending
- Former English footballer Andy Carroll reveals he was sexually assaulted
- بھارتی فلم ڈائریکٹر امتیاز علی کی بیٹی نے منگنی کر لی، تصاویر دیکھیں
- آئی ٹی سی این ایشیا؛ پاکستانی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری کا اہم پلیٹ فارم
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر خون سفید ہوگیا، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل
- چین امریکہ اور ایران کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کرتا ہے، چینی صدر
- چینی اور امریکی صدور کی بات چیت مکمل
- صدر شی جن پھنگ کے “تاریخی دورے”پر ان کےشکرگزار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- شی جن پھنگ کی وائٹ ہاؤس میں استقبالیہ تقریب میں شرکت، دونوں صدور کے خطابات
- صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے وائٹ ہاؤس میں صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا پرتپاک استقبال کیا
- چینی صدر شی جن پھنگ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دی گئی استقبالیہ ضیافت سے خطاب