بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر اٹلی کے صدر سرجیو میٹیریلا 7 سے 12 نومبر تک اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیجانڈو 8سے 10 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 5 نومبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر سرجیو میٹیریلا کے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پھنگ ان سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی مجلسہ قائمہ کے صدر چاؤ لہ جی بھی ان سے بالترتیب ملاقات کریں گے۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ اس سال چین اور اٹلی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ ہے اور اطالوی وزیر اعظم میلونی اور صدر سرجیو میٹیریلا کے دورہ چین سے چین اٹلی تعلقات کی اعلیٰ سطحکی ترقی اجاگر ہوتی ہے ۔
ماؤ ننگ نے یہ بھی کہا کہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیجانڈو نے رواں سال مارچ میں صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا اور اب عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کی عکاسی اور چین انڈونیشیا تعلقات کی اعلیٰ سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر پرابوو سبیجانڈو کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی اور دونوں سربراہان مملکت ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی مجلسہ قائمہ کے صدر چاؤ لہ جی بھی بالترتیب انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کریں گے۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن