بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور ہانگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ سی آئی آئی ای کا انعقاد چین کے لئے کھلے پن اور تعاون کو وسعت دینے کے لئے ایک اہم اقدام ہے ۔ 2018 کے بعد سے ، سی آئی آئی ای ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ، جو کھلے پن اور تعاون کے لئے ہر ایک کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی دنیا کو بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ ان حالات میں، ہمیں کھلے پن کو جاری رکھنے ، وسعت دینے اور دیرپا امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے پر قائم رہنا ہوگا۔
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے تین تجاویز پیش کیں ۔ پہلی تجویز یہ کہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے کھلے پن پر بہتر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے۔ دوسری یہ کہ باہمی مفادات کی بنیاد پر کھلے پن کی گنجائش کو بڑھانا چاہئے اور تیسری یہ کہ کھلے پن کے مشن کو بہتر طریقے سے انجام دینا چاہیے۔
تقریب میں شریک غیر ملکی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ سی آئی آئی ای تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کھلے پن اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم بن چکا ہے ، جو ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کے کھلے پن، شمولیت اور ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کرتا ہے۔ اپنی تقاریر میں تمام فریقوں نے چین کے اقتصادی اور ترقیاتی امکانات کے بارے میں اپنے پر امید ہونے کا اظہار کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے، معیشت اور تجارت، رابطے اور سبز ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، آزاد تجارت کا تحفظ کرنے اور دنیا میں مساوات اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
Trending
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں امتحانی مراکز کی تبدیلی اور بدعنوانی پر نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
- کراچی؛ باڑے میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک
- اسحاق ڈار کے سعودی اور مصری ہم منصب سے رابطے ، اسلام آباد مذاکرات پر گفتگو
- ٹرمپ اور ایران کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی
- پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کو شکست، حیدرآباد کنگز مین کی ایونٹ میں پہلی فتح
- ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس، وطن عزیز کو کلیدی ملک قرار دے دیا گیا
- کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی پلیئرز کی انجوائےمنٹ، پیڈل اور گالف سرگرمیوں میں شرکت
- پاکستان میں ایران اور امریکا کے وفود کی ملاقات فیصلہ کن لمحہ ہے، شاہد آفریدی
- کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر فٹنس کے مسائل سے دو چار
- روئی کی قیمتیں دو سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں