اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا زدگی کی روک تھام کی سترہویں کانفرنس آف پارٹیز (COP17) کا اختتام منگولیا کے دارالحکومت اولان باتار میں ہوا ۔ اجلاس نے ایک سلسلہ وار قراردادوں اور اولان باتار اعلامیہ” کو منظور کیا، جس سے کنونشن کے نفاذ اور گلوبل ارتھ گورننس کو آگے بڑھانے کے لیے اتفاق رائے پیدا ہوا اور عملی سمت متعین ہوئی۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ اٹھارہویں کانفرنس آف پارٹیز مصر میں منعقد ہوگی۔چینی وفد نے یہ خیال ظاہر کیا کہ وہ دیگر اہم ماحولیاتی منصوبوں کی تعمیر جاری رکھے گا، چین–منگولیا، چین–عرب، اور چین–وسطی ایشیا صحرا زدگی کی روک تھام کے لیے تعاون کے مراکز کی بہتر تعمیر کرے گا، اور ایشیا، افریقہ سمیت دیگر “گلوبل ساؤتھ” ممالک کے ساتھ پالیسی تبادلے، سائنسی و تکنیکی تحقیق، افرادی قوت کی تربیت، ماڈل بیسز کی تعمیر اور کاروباری شراکت وغیرہ کے شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دے گا، تاکہ مزید مضبوط ٹیکنالوجیز، مسائل سے نمٹنے کے ماڈل اور عملی تجربات کے اطلاق کو فروغ دیا جائے، اور عالمی صحرا زدگی کی روک تھام و پائیدار ترقی کے لیے چینی حکمت، چینی حل اور چینی طاقت کا حصہ مسلسل شامل کیا جاسکے۔چینی وفد نے اجلاس کے دوران “چائنا کارنر کا بھی انعقاد کیا ، جس میں صحرا زدگی کو روکنے کی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا اور جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل مصنوعات کی نمائش کی گئی۔
Trending
- گیرونگ بندرگاہ میں تباہی، نیپال سے آنے والا سیلاب چند منٹ میں چین پہنچ گیا
- آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی
- اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا زدگی کی روک تھام کے COP17 کا اختتام
- چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نفاذ کے لیے مشترکہ گشت اور کارروائیاں مکمل
- مصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- شنگھائی تعاون تنظیم نے کامیابی سے باہمی اعتماد کا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے سے نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال “شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہوگی
- ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا
- پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب