News Views Events
Apna Watan

چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نفاذ کے لیے مشترکہ گشت اور کارروائیاں مکمل

0

چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نٖفاذ کے لیے ایک سو اڑسٹھواں مشترکہ گشت اور کارروائیاں کامیابی سے مکمل ہوئیں ۔
اس گشت کا مقصد چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا تھا ، جس کا موضوع “پرامن لان‌ چھانگ-میکانگ کی مشترکہ تعمیر” تھا جس میں دریائے میکانگ کے پرخطر آبی راستوں ، دریا کے کناروں پر واقع کشتی رانی کے مراکز ، تیز بہاؤ کے مقامات اور خطرناک چٹانوں، اور معاون دریاؤں کی گزرگاہوں سمیت اہم علاقوں میں، مشترکہ گشت کیا گیا ،تاکہ لان‌ چھانگ -میکانگ بیسن کی دیرپا سلامتی اور تعاون پر مبنی ترقی کے لیے ایک مضبوط حفاظتی حصار قائم کیا جا سکے۔
کارروائی کے دوران، ۱۸ اگست کو چاروں فریقوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میانمار کے علاقے وانگ پانگ میں ایک کثیرالجہتی اجلاس منعقد کیا، جس میں انہوں نے سرحدی کنٹرول اور سرحد پار جرائم کی روک تھام کی پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا، اور معلومات کے اشتراک، جرائم سے متعلق معلومات کی چھان بین ، اور بین الاقوامی مقدمات میں باہمی تعاون کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.