اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
وزیراعظم سعودی عرب میں اسلامی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کے دوران اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی حکومت سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، پھر ولی عہد محمد بن سلمان سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بار پھر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ گفتگو کی۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی سرمایہ کاری ٹیم بھیجی ہے جن سے تفصیلی میٹنگ ہوئی جس میں سولر، مائنز اینڈ منرل، ایگری کلچر اور دوسرے باہمی امور کے مفادات پر بات چیت ہوئی پھر پریس کانفرنس بھی ہوئی، اب ایک سے دو دن میں ہمارا ایک وفد سعودی عرب روانہ ہوگا۔
علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی گزشتہ دنوں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن، دفاعی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان کے لیے ولی عہد کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Trending
- بائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان
- لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- وزیراعظم کا اعلان کردہ رعایتی پیٹرول کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری
- کراچی، رات گئے وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسر بھی معطل کر دیے
- ایران نے امریکی جہازوں پر حملوں کیلیے کون سی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی؟ رپورٹ جاری
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ