News Views Events
Apna Watan

گندم کی نئی قیمت 3800 روپے فی من مقرر، روٹی کی قیمت 15 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ

0

—فائل فوٹو 

حکومتِ پنجاب نے گندم کی نئی ریلیز قیمت 3 ہزار 800 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔

محکمۂ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کو پاکستان زرعی اجناس ذخیرہ و خدمات کارپوریشن سے فوری گندم خریدنے کی ہدایت کی ہے جبکہ صوبے کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

محکمۂ فوڈ سیفٹی پہلے ہی 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم حاصل کر چکا ہے جبکہ پاکستان زرعی اجناس ذخیرہ و خدمات کارپوریشن نے گندم کی قیمت 4150 روپے فی من مقرر کر رکھی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صوبے میں گندم اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ 

حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوام کو 15 روپے میں روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق حکومتِ پنجاب نے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم طلب کی تھی تاہم اس کے مقابلے میں 5 لاکھ 33 ہزار 440 میٹرک ٹن گندم مختص کی گئی ہے۔

وزارتِ قومی غذائی تحفظ نے حکومتِ پنجاب کو خریداری کا شیڈول اور پیشگی ادائیگی فوری جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.