لاہور:ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ نے نہ تو مرحوم عامر لیاقت سے نہ ہی ان سے دولت کی خاطر شادی کی ہے، وہ بادشاہ زنانی ہیں۔حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس سے قبل دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی جب کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے بتایا تھا کہ ان کی چوتھی شادی ہے۔
اب ان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتاتے ہیں کہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد ان کی قسمت کھل گئی، ان کی حکمت کے کام کے ہاں گاہکوں کی لائن لگ چکی ہے، ان پر ڈالروں کی بارش ہو رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دانیہ شاہ پر حکمرانی کرنا ہی نہیں چاہتے، وہ ان کی طرف سے مکمل آزاد ہیں۔ان کے مطابق دانیہ شاہ کی اپنی مرضی ہے، وہ جو چاہیں کریں، اگر وہ اداکاری کرنا چاہتیں ہیں تو بھی وہ آزاد ہیں جب کہ وہ سیاست میں جانا چاہیں تو بھی ان کی مرضی ہے۔حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ رن مرد قسم کے شخص ہیں، ابھی بھی برتن دھوکر آئے ہیں اور وہ دانیہ شاہ کے کپڑے بھی استری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی بس یہی خواہش ہے کہ دانیہ شاہ انہیں کہیں چھوڑ کر نہ جائیں۔حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کہا کہ شادی کے بعد بہت سارے لوگ ان سے سوال کر رہے ہیں کہ دانیہ شاہ نے ان سے دولت کی خاطر شادی کی ہے؟ وہ اس پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا نہیں۔انہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت سے اور نہ ان سے دولت کی خاطر شادی کی ہے، ایسا سوال ہی فضول اور بکواس ہے۔حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد ان کے گھر میں مسائل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور یہ مسائل چلتے رہیں گے، کیوں کہ کوئی بھی خاتون دوسری خاتون کو برداشت نہیں کرتی، ان کی دوسری بھی شادیاں ہیں، اس لیے مسائل ہوتے رہیں گے لیکن وہ ان پر توجہ نہیں دے رہے۔
Trending
- کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، چین کے گیرونگ علاقے میں 5 افراد ہلاک، 558 لاپتہ
- چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر
- غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف چین کا موقف واضح ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- کامریڈ چھن وؤ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤشان انقلابی قبرستان میں ادا،چینی صدر سمیت رہنماؤں کی جانب سے تعزیت
- چین اور کرغزستان کے تعلقات نے مختلف چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی خصوصی ایلچی شیئن ہوئی زیمبیا کے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گی
- چینی صدر کا نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر نیپالی صدر سے ہمدردی کا اظہار
- شی زانگ لینڈ سلائیڈنگ: چینی صدر کی زیر صدارت سیاسی بیورو کا ہنگامی اجلاس
- امریکی خاتون فوجی افسر نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا