جاپانی شہر ناگاساکی پر جوہری حملے کی 81ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر ٹوکیو میں عام شہریوں نے فوجی توسیع اور آئین میں ترامیم کے لیے سانائے تاکائیچی انتظامیہ کےخطرناک اقدامات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے جاپانی جارحیت کی تاریخ کا سامنا کرنے، امن پسندی کے اصولوں پر قائم رہنے، تاریخ سے سبق سیکھنے اور ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنے پر زور دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاپانی آئین کا آرٹیکل 9 جنگ سے دستبرداری کے اصول کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے آرٹیکل 9 میں ترامیم اور مسلسل فوجی توسیع کی پالیسی انتہائی تشویش ناک ہے۔ مظاہرین کے مطابق، نوجوانوں اور بچوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے اس شق میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہیں ہونی چاہیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاپان کے لیے عسکریت پسندی کی راہ پر گامزن ہونے کا کوئی مستقبل نہیں اور جوہری ہتھیار بھی کسی قسم کا حل نہیں ہیں۔ ان کے مطابق جاپان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے جنگ کے دوران جوہری حملوں کا سامنا کیا، اس لیے جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی مخالفت کرنی چاہیے۔ ریلی کے شرکاء نے سانائے تاکائیچی انتظامیہ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
Trending
- آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور
- چینی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے
- جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔
- ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر 100 انڈیکس گرگیا
- ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا
- صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بین الاقوامی شخصیات کی رائے
- پاکستان میں ایک تولہ سونے کا دام ساڑھے چار لاکھ سے نیچے آگیا
- جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
- ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
- چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو بنی نوع انسان کی خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کی اپیل