دبئی : آسٹریلوی کرکٹرڈیوڈ وارنر ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کے ساتھ اپنے دوسرے سیزن کی تیاری کررہے ہیں۔ اگرچہ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے گزشتہ ایڈیشن میں رنر اپ پوزیشن حاصل کی تھی تاہم وارنر 2025 کے سیزن 3 میں اس کامیابی کو آگے بڑھانے میں بڑا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ٹورنامنٹ کے منفرد ڈھانچے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مقابلے کی سطح کو بڑھانے اور مقامی ٹیلنٹ کو قیمتی مواقع فراہم کرنے کو اجاگر کیا ہے۔ دبئی کیپیٹلز کے ساتھ اپنے گزشتہ سیزن سے متعلق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ انہوں نے مقابلے کا لطف اٹھایا۔ یہ چیلنجنگ تھا اور گیند بازوں کے لئے اچھا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے ہم نے مقابلہ کیا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر مضبوطی سے واپسی کی وہ شاندار تھا۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں منفرد اسکواڈ کی تشکیل کے بارے میں جس کے تحت ہر ٹیم میں 9 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے کم از کم دو کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا موقع شاذ و نادر ہی ملتا ہے جب دنیا بھر کے اتنے عظیم ٹیلنٹ مقامی ٹیلنٹ کے ساتھ گھل مل جائیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ مقامی کھلاڑیوں کے لئے ایک بہت اچھا تجربہ ہےتاہم اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ کو مضبوط کرتا ہے، جو ناقابل یقین حد تک مشکل ہے یہ انتہائی مسابقتی ہے۔ وارنر نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹرز کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے گزشتہ برس دبئی کیپیٹلز کی مہم میں حیدر علی کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ حیدرعلی ہمارے لئے اہم تھے لیکن انہیں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ۔ تاہم جب بھی انہیں موقع ملا انہوں نے فائدہ اٹھایا۔
Trending
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
- ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- عمران خان کو نجی اسپتال کی سہولت؛ آئینی عدالت میں سپریم کورٹ سمیت ملک بھر سے ریکارڈ طلب