چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے چین واپس جاتے ہوئے کاسا بلانکا کا مختصر دورہ کیا۔
مراکش کے ولی عہد شہزادہ حسن بن محمد اور وزیر اعظم عزیز اخنوش نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ کا استقبال کیا اور ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔
شی جن پھنگ نے ولی عہد شہزادہ حسن کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی۔انہوں نے شاہ محمد ششم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور مراکش کے تعلقات مفید عملی تعاون اور مختلف شعبوں میں تیزی سے فعال تبادلوں کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔ چین قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں مراکش کی حمایت کرتا ہے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر مراکش کے ساتھ مضبوطی سے حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ چین مراکش کے ساتھ مل کر چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس اور چین-عرب ریاستوں کے تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے اور”بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ دونوں فریقوں کوعوامی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لیے رائے عامہ کی بنیاد کو مضبوط کرنا چاہیے اور چین مراکش اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینا چاہیے۔
Trending
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر
- آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات، پاکستان کو نئے اہداف اور شرائط سے آگاہ کیے جانے کا امکان
- جی سی یو لاہور کے طالب علم کا سائیکل پر ایک ہزار کلومیٹر سے زائد سفر
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری