ابوظہبی :بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے ناردرن واریئرز کے لئے پھر مینٹوربن گئے ہیں ،بھارت کے لئے 99 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے لیجنڈری بلے باز تین برس بعد واریئرز کیمپ میں واپس آئے ہیں جو فرنچائز اپنی تیسری ٹرافی کے لئے کوشش کررہی ہے۔اظہرالدین کی رہنمائی میں واریئرز نے اپنے سیزن کا آغاز دہلی بلز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر کیا۔ میچ کے بعد 61 سالہ کرکٹر نے یواے ای کے کھلاڑیوں کی ترقی کی تعریف کی اور وضاحت کی کہ کس طرح تجربہ کار کرکٹ اسٹارز کی موجودگی ٹیلنٹ کو مزید پروان چڑھا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوظبی ٹی 10 کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جا سکے۔ وہ یہاں کئی بار آچکے ہیں اور چند برس قبل متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لیے 7 دن تک کیمپ بھی لگایا تھا۔ گزشتہ برسوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کچھ اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔اظہرالدین نے لیگ میں مزید ہندوستانی ٹیلنٹ اور کوچز کو لانے کی ضرورت پر زور دیا اور وضاحت کی کہ اس سے یواے ای کی کرکٹ کو کس طرح آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ