ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 میں مورس ویل اسیمپ آرمی اور یوپی نوابز کے درمیان ایک اور سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسمیپ آرمی نے نوابزکے خلاف 101 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے 3 رنز سے فتح حاصل کی۔یو پی نوابز کو اننگز کے آخری اوور میں 11 رنز کی ضرورت تھی لیکن عامر حمزہ کی شاندار باؤلنگ نے دو اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 2 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت مورس ویل اسمیپ آرمی نے فتح حاصل کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسمیپ آرمی نے مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے۔ اوپنر شرجیل خان نے سب سے زیادہ 23 گیندوں پر 37 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے 6 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے بنورا فرنینڈو اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔بعد ازاں نوابز نے عمدہ آغاز کیا اور ڈیوڈ ملان اور رحمان اللہ گرباز نے پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ ملان 13 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گرباز نے بلے سے اپنی فارم جاری رکھی۔ لیکن یوپی کی ٹیم اننگز کے آخری دو اوورز میں رفتار کھو بیٹھی اور صرف14 رنز ہی بناسکی۔ گرباز 32 گیندوں پر 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم بالآخر 3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز ہی بناسکی۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن