لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، خواتین پر تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں۔
خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں ، دین اسلام میں پہلی مرتبہ عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دئیے گئے، بیٹیوں اور بہنوں سمیت خواتین کی عزت و احترام نبی کریمؐ کی سنت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت میں عورت پر ہاتھ اٹھانے سے نہ صرف منع کیا گیا بلکہ نرمی برتنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، خواتین کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پنجاب کو پہلی بار ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی شکار خواتین اپنی شکایات ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں درج کرا سکتی ہیں، خواتین کسی ہنگامی صورتحال میں پنک بٹن سے فوری پولیس ہیلپ حاصل کر سکتی ہیں، خواتین کے لیے پولیس ویمن ہیلپ لائن بھی مکمل فعال ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کے لیے پر عزم ہے، خواتین کے لئےتشدد سے پاک، محفوظ اور مساوی معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے۔
Trending
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا