چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نائب صدر
بیجنگ:چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں دوسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔منگل کے روز ہان ژینگ نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے چین نہ صرف عالمی صنعتی اور سپلائی چین تعاون کا شراکت دار اور فائدہ اٹھانے والا رہا ہے بلکہ اس کا ایک محافظ اور معمار بھی رہا ہے اور اس نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے آپریشن کے لئے مضبوط ضمانت فراہم کرنا اور اپنے صنعتی نظام کو بہتر بنانا جاری رکھے ہوئے ہے، چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں تحریک پیدا کرنے کے لیے کھلے پن اور تعاون پر عمل کرتا رہا ہے اور بڑی مارکیٹ کی بنیاد پر عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے لئے ایک وسیع گنجائش فراہم کرتا رہا ہے۔چین کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین ایک کھلے عالمی اقتصادی نظام کی تعمیر اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور اسے ہموار رکھنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہان ژینگ نے تین نکاتی تجویز پیش کی جس میں تعاون کو گہرائی تک بڑھانے،جدت کاری کو نمایاں حیثیت دینے اور پائیدارترقی کا ماڈل اختیار کرنا شامل ہے ۔
Trending
- راولپنڈی؛ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت کنویں میں گر گیا
- برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
- خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
- نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
- سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی بولنگ کے معترف
- عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پولیس کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی مظلوم بننے کی کوشش ناکام
- پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کرگئے