بیجنگ :چین نے حال ہی میں افرادی تبادلوں کو آسان بنانے کے لئے اپنے اقدامات کو جاری رکھا ہے اور گزشتہ ہفتے ویزا فری ممالک کی ایک نئی فہرست کا اعلان کیا ہے جس سے غیر ملکی سیاحوں میں چین کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بدھ کے روزاس حوالے سے چین کی وازارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال کے آخر سے اب تک چین نے 38 ممالک کو ویزا فری رسائی دی ہے اور 25 ممالک کے ساتھ باہمی ویزا فری پالیسی کا نفاذ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ چین نے ویزا درخواست فارم کو آسان بنایا ہے، فنگر پرنٹ کے استثنیٰ کا دائرہ وسیع کیا ہے اور ویزا فیس میں کمی کی ہے جس سے چین میں داخلے کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے ملک میں غیر ملکی دوستوں کی زندگی کو زیادہ آسان اور آرام دہ بنانے کے لئے بھی اقدامات اختیار کیے ہیں جن میں موبائل ٹرمینلز ، بینک کارڈز اور نقد رقم کی ادائیگی جیسی خدمات کو بہتربنانا، انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم بنانا اور غیرملکی دوستوں کے لئے خصوصی خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کے لئے بھرپور کوشش کرتا رہے گا اور دنیا بھر سے دوستوں کے چین آنے کا خیرمقدم کرے گا۔
Trending
- جماعت اسلامی نے پیسے لے کر احتجاج کرنے کے الزام پر شبر زیدی کیخلاف ڈائریکٹ کمپلین دائر کردی
- ویمنز ایشیا کپ: کیا بھارتی ٹیم جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لے گی؟ نئی بحث چھڑ گئی
- لامین یامال اور انیس گارسیا کا پیرس میں رومانس؛ سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نئی تصاویر دیکھیں
- پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آؤٹ سورس ملازمین کی کم ازکم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا
- پی ایس ایل 12 آئندہ سال جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی
- صرف ایک منٹ میں تیار، لیڈی گاگا نے اپنی 3 چیزوں والی میک اپ روٹین بتا دی
- محسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہ
- سلمان علی آغا کنگ چارلس سے ملاقات میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ مائیک ہیسن نے وجہ بتا دی
- Bigg Boss 20 shooting begins Salman Khan dabung style revealed
- پیٹرولیم پر لیوی کی مد میں عوام سے ریکارڈ وصولی، شہری مہنگا ترین ایندھن خریدنے پر مجبور