چین کی وزارتِ زراعت و دیہی امور، وزارتِ تجارت، وزارتِ ثقافت و سیاحت، چائنا میڈیا گروپ، قومی محکمہ جنگلات و سبزہ زار اور آل چائنا سپلائی اینڈ مارکیٹنگ کوآپریٹو کی مشترکہ میزبانی میں ” فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول 2026 کے موسمِ خزاں کے خصوصی کھپت سیزن کا شنگھائی میں باضابطہ آغاز ہوا۔
رواں سال اس سرگرمی کا موضوع “شاندار فصل سے نئی شروعات، عملی اقدامات سے دیہی احیا” ہے۔ یہ مہم ستمبر سے شروع ہو کر نومبر کے آخر تک جاری رہے گی۔ اس دوران ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے زراعت کو فروغ دینے اور فصلوں کی خوشیاں منانے، ملک کے 36 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں سبزیوں اور دیگر زرعی مصنوعات کی کھپت کو فروغ دینے، جبکہ دیہی علاقوں میں “چھوٹے مگر خوبصورت” ثقافتی و سیاحتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے تبادلے اور تعاون سمیت اہم سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
مختلف علاقوں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے بھی فصلوں کی بھرپور پیداوار کا جشن منانے اور صارفین کو متحرک کرنے کے لیے متنوع اور عملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران فصلوں کی منڈیوں سمیت صارفین کے لیے نئے مواقع اور مقامات متعارف کرائے جائیں گے، شہری و دیہی صارفین کی مارکیٹوں میں نئی سرگرمی پیدا کی جائے گی اور زرعی مصنوعات کی فروخت کو فروغ دیا جائے گا۔
Trending
- چین میں” فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول 2026 مناسبت سے خصوصی کھپت سیزن کا باضابطہ آغاز
- دوسرے “سلک روڈ اسٹار” بین الاقوامی موسیقی مقابلے کا پہلا مرحلہ کل نشر ہوگا
- نیپال میں مٹی کے تودوں سے متاثرہ علاقے میں پھنسے ایک چینی شہری کو بحفاظت نکال لیا گیا
- چینی صدر کا چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی 70ویں سالگرہ پر تہنیتی خط
- چین کی امداد نے نیپال میں آفت کے بعد ریسکیو اور بحالی کے لیے اہم معاونت فراہم کی ، نیپالی میڈیا حکام
- لاپتا افراد کی تلاش جاری، 531 افراد کا سراغ مل گیا: شیگاتسے شہر کے قائم مقام میئر نوربو سیرنگ
- چین، لاپتا افراد کے اہل خانہ کے لیے 24 گھنٹے خصوصی سروس، ہاٹ لائن پر 565 کالز موصول
- آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ
- 2ماہ میں تجارتی خسارہ 18 فیصد بڑھ کر 7.1 ارب ڈالر ہوگیا
- مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔