دبئی : بگ کرکٹ لیگ کا افتتاحی پلیئرز ڈرافٹ ممبئی میں منعقد ہوا جس میں 6 ٹیموں نے شرکت کی اور اپنی ٹیموں کے لئے 36 سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ لیگ کمشنر دلیپ وینگساکر نے تمام 6 فرنچائز مالکان کے ساتھ بگ کرکٹ لیگ سیزن ون کی فاتح ٹرافی کی رونمائی کی۔ بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں روینہ ٹنڈن، راشا تھڈانی اور سپریم کورٹ کی وکیل ثنا رئیس خان جیسی شخصیات فرنچائز مالکان میں شامل ہیں۔12 دسمبر 2024 کو سورت میں شروع ہونے والی بگ کرکٹ لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ناردرن چیلنجرز، یو پی برج اسٹارز، راجستھان ریگلز، ایم پی ٹائیگرز، ممبئی میرینز اور سدرن اسپارٹنز شامل ہیں۔ہر ٹیم نے زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا انتخاب کیا جس میں 6 سابق عالمی کھلاڑی، 6 سابق ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹرز اور 10 مقامی ابھرتے کرکٹرز شامل تھے۔بی سی ایل ڈرافٹ کے دوران دیگر سابق عالمی کرکٹرز میں ہرشل گبز، لینڈل سیمنز، ڈوین اسمتھ، پون نیگی، اوپل تھرنگا، فیڈل ایڈورڈز اور اسٹورٹ بنی شامل ہیں۔
Trending
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ