اسلام آباد:وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج درخواست گذاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 03 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کے بیان کے مطابق 18 نومبر تا 03 دسمبر حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمینِ حج کو کامیاب قراردے دیا گیا۔ سپانسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بیان میں کہا کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں کے داخلہ میں مشکلات کے باعث عازمینِ حج کی درخواست پر وصولی میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ سرکاری حج سکیم میں درخواستیں اب 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں۔ سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گذاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔ وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈاون لوڈ کر نے کا کہا گیا ہے۔
Trending
- غیرازدواجی تعلقات کا شبہ،شوہر نے سوئی ہوئی بیوی کوہلاک کردیا
- حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویً
- اٹک سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
- امریکی شرح سود فیصلے سے قبل عالمی بازار میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی اثرات
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 371 پوائنٹس کی کمی
- رواں مالی سال کے آغاز پر بڑی صنعتوں کی پیداوار بڑھ گئی
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ