بیجنگ: چین کے صدر اور چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کی انفارمیشن سپورٹ فورس کا معائنہ کیا ہے۔جمعرات کے روز انہوں نے ایک طاقتور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس تشکیل دینے اورچینی فوج کے نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی زبردست ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور فوجی انقلاب کا ایک نیا دور تیزی سے بڑھ رہا ہے، جنگی ساخت کا ارتقا ء تیز ہو رہا ہے، اور جدید جنگی میدان میں نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کا کردار نہایت نمایاں ہو گیا ہے۔ انفارمیشن سپورٹ یونٹ سب سے پہلے ایک لڑاکا فورس ہے ، اور ہمیں طاقتور فوج تشکیل دینے اور جنگ جیتنے کے لحاظ سے نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تعمیر کی انتہائی اہمیت اور بھاری تاریخی فرائض کو صحیح معنوں میں سمجھنا ہوگا ، اور نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تعمیر اور جنگ جیتنے کے لئے خدمات کی صلاحیت کو تیزتر کرنا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ انفارمیشن سپورٹ فورس اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔اسے اپنی تعمیر کو جامع طور پر مضبوط بناتے ہوئے نظم و ضبط کو سختی سے نافذ کرکےانسداد بدعنوانی پر زور دینا چاہیئے اور اپنی مطلق وفاداری، مطلق دیانت داری اور مطلق قابلیت کو یقینی بنانا چاہیئے۔
Trending
- چین امریکہ اور ایران کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کرتا ہے، چینی صدر
- چینی اور امریکی صدور کی بات چیت مکمل
- صدر شی جن پھنگ کے “تاریخی دورے”پر ان کےشکرگزار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- شی جن پھنگ کی وائٹ ہاؤس میں استقبالیہ تقریب میں شرکت، دونوں صدور کے خطابات
- صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے وائٹ ہاؤس میں صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا پرتپاک استقبال کیا
- چینی صدر شی جن پھنگ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دی گئی استقبالیہ ضیافت سے خطاب
- سینیگال کے معروف فٹبالر کا آبائی علاقے میں 20 ملین ڈالر سے آموں کی کاشت کا منصوبہ
- یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
- کورنگی فشریز ہاربر پر میری کلچر اسٹیٹ کا منصوبہ؛ بلیو اکانومی کے فروغ کی جانب اہم اقدام
- کراچی میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا گیا، ویڈیو سامنے آگئی