بیروت:لبنان میں حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ حزب اللہ جارحیت کے خلاف مزاحمت میں شام کا ساتھ دے گی۔ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ شام کے خلاف جارح قوتوں کو امریکہ سمیت دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
قاسم نے کہا کہ حزب اللہ نے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جو یو این قرارداد 1701 کے نفاذ کا میکانزم ہے،یہ نہ تو کوئی نیا معاہدہ اور نہ ہی کوئی آزاد معاہدہ ہے۔ جہاں تک حزب اللہ اور لبنانی حکومت اور حکومتی افواج کے درمیان تعلقات کی بات ہے تو یہ مکمل طور پر لبنان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 60 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ لبنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل شام کی صورت حال میں تبدیلی کے لئے تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیل نے ایران کو شام میں ہتھیار نہ بھیجنے کے لیے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہتھیار لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھ میں جا سکتے ہیں۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن