جنوبی کوریا کی سب سے بڑی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ نے ایک خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یو کی جانب سے 3 تاریخ کو بغیر کسی وارننگ کے مارشل لاء کا اعلان جنوبی کوریا کے آئین اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ لی جے میونگ نے کہا کہ یون سیوک یو کی جانب سے نافذ کیا گیا مارشل لاء اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بغاوت” تھی ۔ لی جے میونگ نے یون سیوک یو کے مواخذے کا مطالبہ کیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں اور ان کے اس عمل سے ہونے والی بد امنی کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔
جنوبی کوریا کی حکمران نیشنل پاور پارٹی کے رہنما ہان ڈونگ ہون نے 6 دسمبر کو کہا کہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر یون سیوک یو نے مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کرتے وقت “ملک کے خلاف قوتوں” کے نام سے جنوبی کوریا کے کئی بڑے سیاستدانوں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔ ہان ڈونگ ہون نے کہا کہ یون سیوک یو کو جلد از جلد صدارت سے معطل کیا جانا چاہیے، ورنہ جنوبی کوریا کو دوبارہ مارشل لا جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Trending
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
- قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی غیر معیاری موبائل سروس پر برہم، ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 23 ارب سے تجاوز
- وزیر داخلہ سندھ کا ایکشن، تھانہ عزیز بھٹی کے مکمل عملے سمیت متعدد تھانوں کے اہلکار معطل
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت