راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہو ئیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت پر مزید کارروائی پیر 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Trending
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان