شام کے صدر بشار الاسد جس طیارے میں ملک سے فرار ہوئے اس کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
رائٹرز کی خبروں کے مطابق ملک سے فرار ہونے کے بعد ان کے طیارے نے ریڈار سے غائب ہونے سے قبل ایک غیر معمولی ٹرن لیا تھا۔
فلائٹ ریڈار ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق شامی ایئر کا ایک طیارہ اس وقت دمشق ایئرپورٹ سے روانہ ہوا جب باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کیا۔
یہ طیارہ ابتدائی طور پر شام کے ساحلی علاقے کی طرف بڑھا جو بشار الاسد کے علوی فرقے کا گڑھ ہے لیکن پھر اچانک مڑ گیا۔
ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے کئی منٹوں تک طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا۔
رائٹرز فوری طور پر یہ تعین کرنے سے قاصر تھا کہ جہاز میں کون تھا۔ تاہم، شام میں دو ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ اسد ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک معمہ تھا کہ طیارے نے اچانک یو ٹرن کیوں لیا اور ریڈار سے غائب ہو گیا۔
بشار الاسد کے 8 دسمبر کی صبح دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی اطلاع ملی تھیں جس کے بعد آنے والی خبروں میں بتایا تھا گیا کہ اس علاقے کے قریب ایک دھماکا ریکارڈ کیا گیا جہاں بشار الاسد کے طیارے کا آخری بار پتہ چلا تھا۔
سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ بشار الاسد کو لے جانے والے طیارے کو مار گرایا گیا ہے تاہم اس کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی۔
Trending
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ
- شہداء کے معاوضے کیلیے فنڈز نہیں، ڈپٹی کمشنر کے جواب پر متعلقہ حکام اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
- لیونل میسی کی اسپین میں ایک اور فٹبال کلب خریدنے کی تیاری
- سشانت سنگھ کو قتل اور اس کی سیکریٹری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اہم انکشافات
- وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کی اصولی منظوری دیدی
- ایم ایل ون منصوبے نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- انگلینڈ کے اولی رابنسن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنیوالے 50ویں بولر بن گئے
- دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ’ڈیول‘ کا تعلق ’کاکروچ احتجاج‘سے جوڑ دیا گیا