چینی صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ میں معاشرے کے تمام شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں انہوں نے مکاؤ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام میں ان افراد کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مکاؤ کی مستقبل کی عظیم کامیابیو ں کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
سہ پہر کے وقت شی جن پھنگ نے مکاؤ میں مرکزی حکومت کی ایجنسیوں اور چین کی مالی اعانت سے چلنے والے بڑے اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔
اسی دن ، چینی صدر نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے انتظامی، قانون ساز اور عدالتی اداروں کے ذمہ دار افراد سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین حہ حو حوا اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے سابق چیف ایگزیکٹو چھوئی شی آن سے بھی ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے بھی ملاقات کی جو مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی پچیسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے مکاؤ میں موجود ہیں ۔
Trending
- وفاقی وزیر احد چیمہ سے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کی ملاقات
- ججز انتہائی مشکل حالات میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، چیف جسٹس
- آئی ایم سی اوور-40 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا باضابطہ اعلان
- شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں؟ حیران کن دعویٰ
- وفاقی وزیرجام کمال کی فروٹ بیگنگ منصوبہ کو مزید پھلوں تک توسیع دینے کی ہدایت
- جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کے دوران یوکرین سے سستی گندم منگوائی جاسکتی تھی، فلور ملز ایسوسی ایشن
- پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائرکٹر چک رسل انتقال کر گئے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- باجوڑ میں تلی ڈیم کے قریب بم دھماکا، دو افراد جاں بحق