بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ وانگ ای کے رواں سال کے لئے افریقہ کے پہلے دورے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای کا چار افریقی ممالک کا دورہ، 35 سال سے ہر سال سب سے پہلے افریقہ کا دورہ کرنے کی عمدہ روایت کا تسلسل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں صدر شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک کے ساتھ چین کے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات کی سطح تک بڑھایا جائے اور چین -افریقہ تعلقات کی مجموعی حیثیت کو نئے دور میں ہمہ گیر طریقے سے چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے تک بڑھایا جائے۔نمیبیا، کانگو (برازاویل)، چاڈ اور نائجیریا تمام چین کے دوست اور شراکت دار ممالک ہیں۔ وزیر خارجہ وانگ ای کے اس دورے کا مقصد چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کو فروغ دینا، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنا اور چین افریقہ تعلقات کی پائیدار اور گہری ترقی کو فروغ دینا ہے۔
Trending
- بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا
- مشہور فلم ’ٹرانسفارمرز‘ کے وائس ایکٹر پیٹر کولن انتقال کر گئے
- ملکی معیشت کیلیے بڑی خوشخبری؛ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی نوید
- چوہدری سالک نے ای او بی آئی پنشن ایک بار پھر بڑھانے کیلیے کوششیں تیز کردیں
- ملک میں المناک واقعات کے دوران ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں
- مصری ملکہ کا قیمتی ہار چوری؛ کتنے ہیرے جڑے تھے اور قیمت کیا تھی؟
- ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات؛ ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت
- پاکستانی کینسر کی مریضہ کوچینی طبی منصوبے سے نئی زندگی مل گئی
- احتجاجی تحریک اب نہیں رکے گی، لانگ مارچ کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، حافظ نعیم
- عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس سے باضابطہ شکایت