دبئی(نیوزڈیسک)آئی ایل ٹی 20 میں پاکستان کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئی ایم ایمریٹس اور ڈیزٹ وائپرز کے درمیان لیگ کے 14 ویں میچ میں محمد عامرنے شاندار بالنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پرخچے اڑادیئے ۔
انہوں نے 26 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی ۔ عامر کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا ۔ اسی میچ میں پاکستان کے ایک اور کھلاڑی شاہین آفریدی بھی 17 رنز ناٹ آوٹ کی اننگر کھیلی ۔ آئی ایم ایمریٹس اور ڈیزٹ وائپرز کے درمیان میچ کانٹے کا رہا اور فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز ہی بناسکی لیکن انہوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک وقت پر صرف 65 رنز پر وائپرز کے پانچ کھلاڑی آٹ کردیئے تھے۔
وائپرز کے شیرفین ردرفورڈ نے بولٹ کے 17 ویں اوور میں چھکا اور دو چوکے لگا کر 17 رنز حاصل کرنے کے بعد 35 رنز بنا کر فتح کی امیدوں کو روشن کر دیا۔ شاہین آفریدی (17) اور لیوک ووڈ (6) نے آخری 12 گیندوں پر 17 رنز اور ٹرینٹ بولٹ کے آخری اوور میں 10 رنز بنا کر آخری گیند پر اپنی ٹیم کو فتح دلادی اس سے قبل ایم آئی ایمریٹس کی بیٹنگ محمد عامر (26 رنز دیکر 3 وکٹ)، لیوک ووڈ (32 رنز دیکر 2 وکٹ) اور متھیشا پتھیرانا (32 رنز دیکر 2 وکٹ) کی سخت بالنگ کے خلاف مزاحمت نہ کرسکی تھی۔
میچ کے بہترین کھلاڑی محمد عامر نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹیم کے لیے کچھ کیا ہماری بالنگ شراکت داری اچھی رہی اس کے علاوہ شاہین آفریدی کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا جس سے مدد ملی۔
Trending
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی