امریکی صدر جو بائیڈن نے نپون اسٹیل کے یو ایس اسٹیل کے خرید نے کے عمل کو باضابطہ طور پر روک دیا ۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر اس خریداری کی منظوری دی جاتی ہے تو امریکہ کے سب سے بڑے اسٹیل پروڈیوسرز میں سے ایک کمپنی غیر ملکی کنٹرول میں آ جائے گی اور اس سے امریکی قومی سلامتی اور اہم سپلائی چین کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ معاہدہ قومی سلامتی کو کس طرح خطرے میں ڈالے گا۔
امریکی صدر کے اس عمل کے بعد نپون سٹیل اور یو ایس اسٹیل نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں بائیڈن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ بائیڈن کا فیصلہ” جائز طریقہ کار اور قانون کی صریح خلاف ورزی” ہے اور “جاپان جیسے اتحادی کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ حیران کن اور انتہائی پریشان کن ہے”۔ 1901 ء میں قائم ہونے والا ادارہ یو ایس اسٹیل امریکی صنعت کے روایتی ستونوں میں سے ایک ہے۔ لیکن حالیہ برسوں میں ، یو ایس اسٹیل کو خسارے کا سامنا رہا ہے اور اسے فروخت کا اعلان کرنا پڑا ۔ دسمبر 2023 میں ، نپون اسٹیل نے 14.9 بلین ڈالر میں یو ایس اسٹیل خریدنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا لیکن یونائیٹڈ اسٹیل ورکرز اور امریکہ میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن جماعتوں نے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی تھی۔
جاپانی شخصیات نے تنقید کی ہے کہ امریکہ نے خریداری میں رکاوٹ ڈالی ہے،جو غیرمناسب اور مکمل طور پر امریکہ کے اپنے سیاسی مفادات کے لیے ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے تبصرہ کیا کہ بائیڈن کا فیصلہ امریکہ میں کھلی سرمایہ کاری کے کلچر سے انحراف کرتا ہے اور اس کا امریکی معیشت پر وسیع اثر پڑ سکتا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ امریکہ نے قومی سلامتی کی بنا پر غیر ملکی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ پر دباؤ ڈالا ہے ۔یاد رہے کہ بیسویں صدی کے 80 اور 90 کی دہائی میں ، جاپانی آٹوموبائل صنعت کے زبردست عروج کے وقت بھی امریکی حکومت اور صنعت نے جاپانی آٹوموبائل صنعت پر کئی بار دباؤ ڈالا تھا ۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ