News Views Events
Apna Watan

ایران نے آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہاز کی تعیناتی پر برطانیہ، فرانس کو خبردار کردیا

تہران(پی این پی)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آبنائے ہرمز کے اطراف جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کو خطے میں

کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کی وارننگ دی ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہاہے کہ ہرمز کے گرد جنگی جہازوں کی تعیناتی بحران میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاز رانی کے تحفظ کے نام پر غیر ملکی جنگی بحری جہازوں کی موجودگی دراصل خطے میں تنا اور عدم استحکام کو مزید بڑھا دے گی۔کاظم غریب آبادی نے فرانس اور برطانیہ کے جنگی جہازوں کی ممکنہ موجودگی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی امریکی کارروائیوں کا ساتھ دینے کے مترادف ہوگا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ یا اشتعال انگیز کارروائی کی گئی تو اس کا فوری، سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.