لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈوری کورین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر کار دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص کار کا ڈرائیور میتھیو لیولزبرگ ہے جس کا تعلق کولوراڈو سے ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے موبائل فون سے "سیاسی عدم اطمینان،” "علاقائی تنازعات سے جڑے مسائل، اور "گھریلو مسائل” سے متعلق ریکارڈ ملا ہے ۔
ایف بی آئی کے لاس ویگاس فیلڈ کے ایجنٹ اسپینسر ایونز نے کہا کہ لیولزبرگ ایک فوجی تھا جو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر سمیت دیگر مسائل کا شکار تھا اور یہ واقعہ ایک خودکشی کا واقعہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ پہلے پیش آنے والے واقعات سے زیادہ عوامی نوعیت کا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کار اب بھی بڑے پیمانے پر شواہد کا تجزیہ کر رہے ہیں جن میں بر آمد ہونے والے دو سیل فونز کا ڈیٹا بھی شامل ہیں۔
پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعے کا تعلق یکم جنوری کی صبح کو لوزیانا کے واقعے سے نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ یکم جنوری کو ، نیواڈا کے لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے ٹیسلا الیکٹرک پک اپ ٹرک ایک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک اور گاڑی کے قریب موجود سات افراد معمولی زخمی ہوئے تھے ۔ اسی دن علی الصبح، لوزیانا کے نیو اورلینز میں ایک کار کے جان بوجھ کو ایک ہجوم سے ٹکرانے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو ئے
Trending
- ای او بی آئی کرپشن کیس میں گناہ و ثواب میں ہم سب شریک ہیں، چیف جسٹس آئینی عدالت
- فیفا ورلڈکپ: ہالینڈ کا ورلڈکپ میں شاندار ڈیبیو، ناروے نے عراق کو شکست دے دی
- ’کالا ہرن‘ تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
- صارفین کے لیے بُری خبر؛ بجلی مہنگی کرکے 12 ارب کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- گندم خورد برد کیس میں سابق گودام انچارج کو 13 سال قید کی سزا، 10 لاکھ جرمانہ
- فیفا ورلڈکپ: لیونل میسی نے ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا
- امیشا پٹیل کا پاکستان میں مداحوں سے متعلق بے بنیاد دعویٰ جگ ہنسائی کا سبب بن گیا
- بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ ملک بھر میں متعارف
- زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں، چینی میڈیا
- چین چینی خصوصیات کے حامل مالیاتی ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا، چینی نائب وزیر اعظم