اقوام متحدہ نے “عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات 2025” (ڈبلیو ای ایس پی) رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2025 میں عالمی اقتصادی ترقی 2.8 فیصد رہے گی، جو 2024 کے برابر ہے۔ اگرچہ عالمی معیشت نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور کامیابی سے مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے ، لیکن یہ کمزور سرمایہ کاری ، کمزور پیداواری نمو اور قرضوں کی بلند سطح کی وجہ سے محدود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افراط زر میں کمی اور بہت سی معیشتوں میں مسلسل نرم مالیاتی پالیسیاں 2025 میں عالمی اقتصادی سرگرمیوں کو معمولی فروغ دے سکتی ہیں ۔ تاہم، غیر یقینی صورتحال بدستور موجود ہے، جس میں جغرافیائی سیاسی تنازعات، بڑھتا ہوا تجارتی تناؤ، اور بہت سے خطوں میں قرضوں کے بوجھ شامل ہیں۔ ان چیلنجز کے پیش نظر جو خاص طور پر کم آمدنی والے اور غریب ممالک کے لئے زیادہ خطرناک ہیں، سست اور کمزور معاشی کارکردگی پائیدار ترقیاتی اہداف کی جانب پیش رفت کو خطرے میں ڈال دے گی۔
Trending
- برکس سربراہی اجلاس؛ عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں کے کھانے پیش کرنے پر بھارت میں تنازعہ
- سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار
- ایران اور امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات پر واپس آئیں، چینی وزیر خارجہ
- چینی نائب وزیر اعظم 23ویں چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- ملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
- ایمان اسد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کیلئے تیار
- امریکہ کی سعودی عرب جانے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
- عمران خان کو نجی اسپتال کی سہولت؛ آئینی عدالت میں سپریم کورٹ سمیت ملک بھر سے ریکارڈ طلب
- سی پیک 2.0 سے علاقائی روابط کو معاشی طاقت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر
- میچ کے بعد انگلش کپتان رضا اللہ کو مشورہ دینے پہنچ گئے