اسلام آباد :غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعدد ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کی مذاکراتی ٹیمیں اس ہفتے کے دوران ایک بار پھر اسلام آباد واپس آ سکتی ہیں تاکہ خلیج میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کا دوسرا دور شروع کیا جا سکے۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے دارالحکومت میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات کسی واضح پیش رفت کے بغیر ختم ہوئے تھے، تاہم اب دونوں فریقین دوبارہ بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر رہے ہیں۔ ایرانی اور پاکستانی حکام کے مطابق ممکنہ ملاقاتیں جمعہ سے اتوار کے دوران ہو سکتی ہیں، تاہم حتمی شیڈول طے نہیں ہوا۔
اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارت خانے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آئندہ مذاکرات اسی ہفتے کے آخر یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ممکن ہیں، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستانی حکام کے مطابق دونوں فریقین سے مسلسل رابطہ جاری ہے اور مثبت پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔
گزشتہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے جبکہ ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی تھی۔ اس دور کی ملاقات کو 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی پابندیاں مرکزی موضوعات رہے۔ امریکی نائب صدر نے مذاکرات کے بعد کہا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے ایک “حتمی اور بہترین پیشکش” ایران کے سامنے رکھی گئی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا آئندہ دور میں دونوں ممالک کسی مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کر پاتے ہیں یا نہیں۔
Trending
- بے نظیر کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے حلقے کے زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ایم کیو ایم
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔