بیجنگ :چھیوشی میگزین کے شمارے میں چین کے صدر شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شا ئع ہو رہا ہے جس کا عنوان ہے “پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے”۔
ہفتہ کے روز مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے ، چین نے پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو غیر متزلزل طور پر فروغ دیا ہے ، نظریاتی اختراعات ، عملی اختراعات اور ادارہ جاتی اختراعات کی سلسلہ وار کارمیابیاں حاصل کی ہیں ، اور پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کا نظام تشکیل دیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی نوٹ کیا جانا چاہئے کہ پارٹی کے اندر کچھ واضح مسائل ابھی تک بنیادی طور پر حل نہیں ہوئے ہیں، انسداد بدعنوانی کی جدوجہد میں اب بھی کام کی گنجائش ہے اور نئے حالات اور نئے مسائل مسلسل ابھر رہے ہیں۔ مضمون میں پارٹی نظام کی جامع اور سخت حکمرانی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ، جو عناصر میں مکمل ، افعال میں جامع ، سائنسی اور معیاری ، اور عمل میں موثر ہو ۔ مضمون میں پانچ پہلوؤں سے پارٹی نظام کی جامع اور سخت حکمرانی کی بہتری کے انتظامات بھی پیش کیے گئے ہیں جن میں تنظیمی ، تعلیمی ، نگرانی ، ادارہ جاتی اور ذمہ داری کے نظام شامل ہیں ۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن