لندن:برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو برطانیہ یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
اسٹارمر نے 16 تاریخ کی رات کو برطانوی “ڈیلی ٹیلی گراف” کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ “برطانیہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت کے حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس میں یوکرینی فوج کی مزید مدد بھی شامل ہے۔ برطانیہ نے یوکرین کو کم از کم 2030 تک سالانہ 3 بلین پاؤنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجی بھیج کر یوکرین کی سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ”
درین اثنا مقامی وقت کے مطابق 16تاریخ کو ، کینیڈا گلوبل افیئرز کے جاری اعلامیے میں کینیڈا کے وزیر خارجہ جولی نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کمیونٹی ریکوری فنڈ کے تحت “انوویٹو مائن ایکشن فار کمیونٹی ریکوری” منصوبے کو 15 ملین کینیڈین ڈالر فراہم کرے گا تاکہ یوکرین کی ڈی مائننگ صلاحیت کو بہتر بنانے ، دھماکہ خیز مواد کے خطرے کو کم کرنے اور معاشی بحالی کو فروغ دینے میں مدد ملے۔ انہوں نے سائبر سیکیورٹی معاونت کے پروگراموں کے لئے اضافی 2.2 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی فراہمی کا بھی اعلان کیا تاکہ ضروری سائبر سیکیورٹی سپورٹ سروسز، سازوسامان اور تربیت فراہم کی جاسکے جس کی یوکرین کو اشد ضرورت ہے۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر