بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے “یو ایس چائنا ریلیشن پیج” اور امریکہ-چین تعلقات کی حقائق کی فہرست میں ترمیم کے بارے میں ایک سوال کیا گیا ۔
جواب میں چینی ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے “یو ایس چائنا ریلیشن پیج” اور امریکہ-چین تعلقات کے حقائق کی فہرست میں ترمیم کی ہے ، سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ، چین کی خارجہ پالیسی کو بدنام کیا ہے اور چین-امریکہ کے نام نہاد تزویراتی مقابلے کو بڑھاوا دیا ہے جس پر چین نے شدید عدم اطمینان اور پرزور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی فون کال کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ پورا کرے، امریکی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے، چین کو بدنام کرنا اور اس پر دباؤ ڈالنا بند کرے، چین-امریکہ تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھے اور سنبھالے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دے۔
Trending
- ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026: پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا
- Salman Khan also falls victim to deepfake videos the actor has issued a strong reaction
- چینی آٹو موبائل صنعت کا گاڑیوں کی برآمدات کا ریکارڈ قائم
- پنجاب حکومت کا ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
- آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا میچ میں انوکھا رن آؤٹ زیر بحث
- سشانت سنگھ کے پوسٹ مارٹم سے متعلق بہن کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
- ایس آئی ایف سی کی بروقت مداخلت، چینی کمپنی کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد فعال
- کے پی میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے ہیں، کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے، امیر مقام
- ایشین گیمز: مریم کریم نے متحدہ عرب امارات کو پہلا گولڈ میڈل دِلا دیا
- آغا مصطفیٰ ڈراموں میں معاوضے کی عدم ادائیگی پر برہم، اہم انکشافات کردیئے