ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 10 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا۔
اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 720 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 108 ڈالرز کے اضافے سے 4327 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
پی این پی