فیصل آباد:سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کا دورہ کیا ہے۔
اس دوران انہوں نے کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، جب تک مضبوط بلدیاتی نظام نہیں آئے گا عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام ہر کڑے وقت میں ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے، حلقہ این اے 97 كے مسائل كے حل كے لیے آواز بلند كرتا رہوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ آواز اٹھانے پر کئی مسائل حل بھی ہوئے ہیں، ہم کسانوں، نوجوانوں، تاجروں سمیت ہر طبقے کی آواز بنیں گے۔
Trending
- جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
- شینزو-23 کے خلابازوں نے کامیابی سے خلائی کیبن سے باہر سرگرمیاں مکمل کرلیں
- اپیک 2026 کے سینئر عہدیداروں کا تیسرا اجلاس اختتام پذیر
- چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2026کا افتتاح
- کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، چین کے گیرونگ علاقے میں 5 افراد ہلاک، 558 لاپتہ
- چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر
- غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف چین کا موقف واضح ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- کامریڈ چھن وؤ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤشان انقلابی قبرستان میں ادا،چینی صدر سمیت رہنماؤں کی جانب سے تعزیت
- چین اور کرغزستان کے تعلقات نے مختلف چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، چینی صدر