بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے فینٹانل کی بنا پر چین پر ایک بار پھر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے چین نے بارہا اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے، چین کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات مکمل طور پر اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایک جائز اور ضروری اقدام ہیں۔
انسانی ہمدردی اور امریکی عوام کے ساتھ دوستی کی وجہ سے چین نے فینٹانل کے مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ کی مدد کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں اور امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے متعدد مواقع پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں امریکہ نے چین کو بدنام کر کےاضافی محصولات کے نفاذ کے ذریعے دباؤ اور بلیک میلنگ کی، جو نیکی کے بدلے برائی ہے۔ اس سے امریکہ کے اپنے مسائل حل نہیں ہوں گے ، بلکہ منشیات پر قابو پانے کے شعبے میں دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔
ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چینی عوام کسی بھی غنڈہ گردی سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔ دباؤ، جبر اور دھمکیاں چین کے ساتھ مسائل کے حل کا صحیح طریقہ نہیں ہیں۔ اگر امریکہ واقعی فینٹانل کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے برابری، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر چین کے ساتھ مشاورت کرنی چاہئے۔ اگر امریکہ کے کوئی اور عزائم ہیں یا وہ محصولات کی جنگ، تجارتی جنگ یا کوئی اور جنگ لڑنے پر اصرار کرتا ہے تو چین آخر تک اس کا مقابلہ کرے گا ، ہم امریکی فریق کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات اور تعاون کے صحیح راستے پر واپس آ جائے۔
Trending
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہوگئیں
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
- ایک سانس میں پانی کے اندر 86 پش اپس، یوگا ٹیچر نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
- ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد
- ایران کاامریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ
- پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ، معاشی استحکام کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر قرار
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس 495 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 75 ہزار 547 پر بند
- سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
- سعودی وزیرِ دفاع کی امریکی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ولی عہد کا خصوصی پیغام پہنچایا