News Views Events
Apna Watan

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

0


کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 174ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے کی کمی  ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 39ہزار 836روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے گھٹ کر 3لاکھ 77ہزار 088روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 48 روپے کی کمی سے 6ہزار 716 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42روپے کی کمی سے 5ہزار 757روپے کی سطح پر آگئی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.