عرب ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں مصر کی جانب سے تجویز کردہ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کو منظور کیا گیا جس کی فلسطینی اتھارٹی، فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور اقوام متحدہ نے حمایت کی، تاہم امریکا اور اسرائیل نےاس کی مخالفت کا اظہار کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اجلاس میں کہا کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی کسی بھی بیانیے کے واضح مخالف ہیں۔ حماس نے اسی دن تعمیر نو کے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حماس غزہ کی پٹی کے مستقبل کا تعین کرنے کے حوالے سے بیرونی قوتوں کو مسترد کرتی ہے۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں “حقیقت پسندانہ بنیاد کا فقدان ہے” اور اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ غزہ منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے 4 مارچ کو ایک بیان میں کہا کہ عرب ممالک کے منصوبوں سے اصل مسائل حل نہیں ہوتے۔ اس سلسلے میں مصر کے وزیر خارجہ عبداللہ عطیہ نے 5 تاریخ کو اسرائیل کی مذمت کی کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اقوام متحدہ کے اداروں کی قانونی حیثیت کو نظر انداز کرتے ہوئے بھوک کو “اجتماعی سزا کے آلے” کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
Trending
- ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
Prev Post