بیجنگ :چینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 20.68 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران برآمدات 11.91 ٹریلین یوآن رہیں جن میں 11.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدات 8.77 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جو سالانہ بنیادوں پر 20.5 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سال کے آغاز سے، چین نے اپنے مکمل صنعتی نظام، فعال کاروباری اداروں اور متنوع مارکیٹ کی ترتیب جیسے جامع فوائد سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ٹیکسوں اور کاروباری لاگت میں کمی،تجارتی سہولیات میں بہتری اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے موثر پالیسیاں متعارف کرائی گئیں، جنہوں نے درآمدات اور برآمدات میں مستحکم اضافے کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا اور بیرونی ماحول میں آنے والی تبدیلیوں کے اثرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔مزید برآں، یکم مئی سے ان افریقی ممالک کے لیے زیرو ٹیرف پالیسی کے مکمل نفاذ، جن کے ساتھ چین کے سفارتی تعلاقات قائم ہیں، اور ایپیک ‘چائنا ایئر’ اقدامات کے مثبت اثرات نے بھی چین کی غیر ملکی تجارت کی مستحکم ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چین کی غیر ملکی تجارت کا ڈھانچہ بھی مسلسل جدت اور بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پہلے 5 ماہ میں، ہائی ٹیک اور اعلیٰ ویلیو ایڈڈ الیکٹرو مکینیکل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.4 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلقہ مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کے ڈھانچے میں مسلسل بہتری چین کی صنعتی جدت، تکنیکی ترقی اور کاروباری اداروں کے بدلتے ہوئے عالمی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔غیر ملکی تجارت کااستحکام اور ہمہ گیریت چین کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے اعتماد اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حال ہی میں، مورگن اسٹینلے، ڈوئچے بینک اور کئی دیگر بین الاقوامی سرمایہ کاری بینکوں نے 2026 میں چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو کی پیش گوئی میں اضافہ کیا ہے۔ چینی معیشت عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن بنی ہوئی ہے۔
Trending
- وزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری
- انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا
- شہریوں کے لیے خوش خبری؛ حکومت کا بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- نائٹ کلب تنازع میں الجھنے پر اسٹوکس کی کپتانی خطرے میں پڑگئی
- جھانوی کپور کے بولڈ کردار پر تنقید، جگاپتی بابو کی حمایت
- ملکی قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایک سال میں 7 ہزار ارب کا اضافہ
- چائنا میکسنگ: مغربی تصورات کو چیلنج کرتی ایک نئی تہذیبی لہر
- چین کی غیر ملکی تجارت کا تازہ ترین ریکارڈ ‘توقعات سے بڑھ کرہے، چینی میڈیا
- چینی صدر کا دورہ شمالی کوریا باہمی تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، چینی عہدیدار
- میڈیا کی اصلاحات میں مصنوعی ذہانت کا کردار تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے، چینی میڈیا