لندن :مسلم لیگ (ق) اوورسیز کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ اور کھلی جنگ کا اعلان ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور آبی دہشت گردی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ڈاکٹر شوکت علی نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، لیکن اگر دشمن نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج پوری قوم کے اعتماد اور حمایت کے ساتھ بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گی۔ انہوں نے عالمی اداروں، اقوام متحدہ، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین مسئلے پر فوری ایکشن لیں اور جنوبی ایشیا کو ممکنہ تباہ کن جنگ سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم، بالخصوص اوورسیز کمیونٹی، ملک کے دفاع اور خودمختاری کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔
Trending
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی