بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ کو ایک جوابی خط میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن اداروں کو چین اور ڈنمارک اور چین اور یورپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں نئی شراکت داری کرنے کی ترغیب دی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے خط سے میں نے چین کے لیے آپ کے گہرے جذبات اور ڈنمارک کی چین میں موجود کمپنیوں کے چین کی ترقی پر اعتماد کو محسوس کیا، میں اس کو سراہتا ہوں۔ چین ماضی، حال، اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور کامیاب سرمایہ کاری کی منزل رہا ہےاور رہے گا۔ چین پر اعتماد کرنا درحقیقت مستقبل پر اعتماد کرنا ہے، اور چین میں سرمایہ کاری کرنا درحقیقت مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ امید ہے کہ چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن ادارے چین اور ڈنمارک ، نیز چین اور یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے، تاکہ چین اور ڈنمارک ، نیز چین اور یورپ کے درمیان باہمی تفاہم اور دوستی کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں اطراف کے باہمی مفاداتی تعاون کو گہرا کیا جا سکے۔حال ہی میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے صدر شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے ذاتی اور چیمبر کی طرف سے چین اور ڈنمارک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Trending
- کفایت شعاری مہم؛ حکومت نے دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات بڑھا دیے
- ٹیم کی خراب پرفارمنس، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑے آپریشن کی تیاری کرلی
- ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ماہرہ خان
- ملکی ترسیلات زر میں اضافہ؛ بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ رقوم بھیجیں
- عالمی میڈیا مصنوعی ذہانت کے دور میں میڈیا کے مشترکہ مشن کو آگے بڑھائے، صدر چائنا میڈیا گروپ
- 5 کروڑ روپے جمع کرانے کیلیے آئے شہری سے بینک ملازمین رقم لوٹ کر فرار
- ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر
- بھارتی فلم ساز امتیاز علی کے ساتھ اغوا کے بعد کیا ہوا؟ تفصیلات بتادیں
- وزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری
- انسٹاگرام پوسٹ پر میٹا کا الرٹ، پولیس نے خودکشی کرنیوالے نوجوان کو بچالیا