فرانس، جرمنی، اسپین، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر 22 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل سے فوری طور پر غزہ کی پٹی میں امداد کی مکمل بحالی کی اجازت دینے اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو آزادانہ اور غیر جانبدار کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ انسانی امداد فراہم کرنے والوں کے طور پر، انہوں نے اسرائیلی حکومت کو دو واضح پیغامات دیے ہیں: اول تو ،فوری طور پر غزہ کی پٹی میں امداد کی مکمل بحالی کی اجازت دی جائے؛ دوسرا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو آزادانہ اور غیر جانبدار کام کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ زندگیوں کو بچایا جا سکے، مسائل کو کم کیا جا سکے اور عزت و وقار کو برقرار رکھا جا سکے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ اشارے موجود ہیں کہ غزہ کی پٹی میں امداد کو محدود پیمانے پر بحال کیا جا رہا ہے، لیکن اسرائیل نے دو ماہ سے زائد عرصے سے انسانی امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔ وہاں ، مقامی خوراک، ادویات اور بنیادی اشیاء ختم ہو چکی ہیں۔ غزہ کے لوگوں کو قحط کا سامنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شریک ادارے اسرائیل کی حالیہ منظوری کے تحت غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے نئے ماڈل کی حمایت نہیں کرسکتے ہیں۔
Trending
- مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے ،پیشرفت ہونی چاہیے ‘ ہمایوں اختر خان
- 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے 11 سالہ پلان کی مشروط منظوری
- قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع